ری جیکا ، کروشیا (شِنہوا) ری جیکا کے میئر مارکو فلی پووچ نے کہا کہ ری جیکا کارواں پریڈ میں چینی فنکاروں کی شرکت سے یقینی طور پر نہ صرف شہری سطح بلکہ وسیع تر قومی سطح پر بھی دوستانہ تعلقات کے فروغ میں مدد دے گی۔
شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں فلی پووچ نے کہا ہے کہ وہ 17 جنوری سے 11 فروری تک جاری رہنے والے 41 ویں ری جیکا کارواں کی عالمی کارواں پریڈ میں چینی فنکاروں کی شرکت دیکھ کر بے حد خوش ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کروشیا کے تیسرے بڑے شہر ری جیکا نے چین کے تین شہروں دالیان، ننگ بو اور چھنگ ڈاؤ کے ساتھ دوستانہ تعاون اور تعلقات برقراررکھے ہیں۔ سال 2000 میں چین کے مشرقی ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ سے رقاصوں کے ایک گروپ نے ری جیکا کارواں میں شرکت کی تھی۔
زغرب یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور ایک چینی کمپنی کے ارکان پر مشتمل ایک گروپ نے یورپ کے سب سے اہم کارواں میں سے ایک ری جیکا کارنیوال کے اختتام سے قبل چینی ڈریگن رقص اور ہان فو شو پیش کیا تھا ۔ چینی کمپنی ری جیکا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پروجیکٹ میں مصروف ہے۔
فلی پووچ نے شو کو "خصوصی کشش" قرار دیتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ کارواں مختلف ثقافتی خصوصیات کو پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ری جیکا اور چینی شہروں میں تعلقات کو بہتر بنانے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
فلی پووچ نے 6 کروڑ 90 لاکھ یورو (7 کروڑ 43 لاکھ ڈالر) مالیت کے ری جیکا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کروشیا میں اپنی نوعیت کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار بھی کیا کہ چائنہ انرجی انجینئرنگ گروپ جیانگ سو پاور ڈیزائن انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ "پیشہ ورانہ طور پر" کام مکمل کرے گی۔