• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

رفح پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 22 فلسطینی جاں بحقتازترین

May 06, 2024

غزہ (شِنہوا) جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔  فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے پیر کو شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے  رفح کے مختلف علاقوں پر رات بھر 12 سے زائد حملے کیے ہیں۔جن میں متعدد رہائشی مکانات اور زرعی زمینوں کو نشانہ بنایا گیا۔

طبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ بمباری کے نتیجے میں 22 فلسطینی مارے گئے جن میں 10 بچے اور 5 خواتین شامل ہیں۔فضائی حملوں میں کئی دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں شہر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔