• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

رفح میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملہ، 20 فلسطینی جاں بحقتازترین

April 29, 2024

غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں تین رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 20 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ فلسطینی طبی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ گزشتہ رات ہونے والے ان فضائی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ مقامی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ کئی افراد  اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں ،جنہیں بچانے کے  لیے سول ڈیفنس کا عملہ کام کر رہا ہے۔ یہ حملہ  ایسے وقت میں کیا گیاہے جب  قاہرہ میں حماس کے رہنماؤں اور مصری ثالثوں کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا نیا دور شروع ہواہے۔