• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

رات کے وقت روشنی میں زیادہ دیر رہنا ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے:تحقیقتازترین

October 11, 2023

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا میں کی گئی ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ رات کے وقت روشنی میں زیادہ دیرتک رہنا بے چینی اور پی ٹی ایس ڈی جیسے ذہنی امراض میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔  نیچر مینٹل ہیلتھ جریدے میں پیر کو شائع ہونے والی موناش یونیورسٹی کے محققین کی زیرقیادت  تحقیق کے مطابق، ٹیم نے روشنی، نیند، جسمانی سرگرمی اور دماغی صحت کا اب تک کا سب سے بڑا کراس سیکشنل تجزیہ کیا، جس میں 86ہزار سے زیادہ شرکاء شامل تھے۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ  رات کے وقت زیادہ روشنی  کے سامنے آنے والوں میں ڈپریشن کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ گیا جب کہ جو شرکاء دن کے وقت زیادہ روشنی کے سامنے آئے ان میں ڈپریشن کا خطرہ 20 فیصد تک کم ہوا۔ اس طرح سے خود کو نقصان پہنچانے والے رویے، سائیکوسس، بائی پولر ڈس آرڈر، تشویش کی خرابی اور پی ٹی ایس ڈی کے حوالے سے بھی نتائج سامنے آئے ہیں۔