• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

رابطوں کو فروغ دیتے ہوئے بی آر آئی دنیا میں خوشحالی کا سبب بن رہا ہے:سابق ترک سفارتکارتازترین

October 28, 2023

استنبول(شِنہوا) ترکیہ کی سابق سفارت کار اور خارجہ پالیسی کی ماہر گلرو گیزرنے کہا ہے کہ  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) سے حاصل ہونے والے توسیعی رابطے یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے دنیا بھر میں خوشحالی کا باعث بن رہے ہیں۔

شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران، بی آر آئی  کھربوں ڈالر کا منصوبہ بن گیاہے ۔ یہ منصوبہ تین براعظموں میں پھیلا ہوا ہے اور یہ لاطینی امریکہ تک پہنچ گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ 150 سے زیادہ ممالک اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کی حمایت سے، بی آر آئی دنیا بھر کے ممالک کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کررہا ہے۔

سابق ترک سفارتکار نے کہاکہ ترکیہ بھی، بی آر آئی  میں شامل ہے اور ہم اسے خاص طور پر اہم سمجھتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کے ذریعے، خوشحالی پروان چڑھ سکتی ہے۔  اس طرح کے منصوبے کے ذریعے آپس میں منسلک ہونے سے دنیا میں خوشحالی اور امن آئے گا۔