لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں بیماریوں کے روک تھام اور تدارک مراکز (سی ڈی سی) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اومی کرون کی نئی ذیلی قسم ایکس بی بی1.5 امریکہ میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق 7 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے تقریباً 30 فیصد کیسز اسی ذیلی قسم کے ہوں گے۔
سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق ایکس بی بی1.5 ملک کے کچھ شمال مغربی علاقوں میں 70 فیصد سے زائد تک موجود ہے۔
سی ڈی سی کے مطابق 7 جنوری کو ختم ہو نے والے ہفتے میں کل کیسز میں 27.6 فیصد ایکس بی بی1.5 ذیلی قسم کے تھے۔ یہ شرح ایک ہفتہ قبل 18.3 فیصد اور دو ہفتے قبل 11.5 فیصد تھی۔
ایکس بی بی ذیلی قسم ایشیا کے کچھ حصوں میں بڑ ھ رہی ہے،اس کے بڑے پیمانے پر متعدی ہونے کے امکانات زیادہ ہے۔
سی ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق تازہ ترین ہفتے میں امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے نئے کیسز میں سے تقریباً 55 فیصد کا حصہ اومی کرون کی 2 ذیلی اقسام بی کیو 1 اور بی کیو 1.1 کا ہے۔