• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پرتگال ائیرشو میں دوہوائی جہاز ٹکرا گئے ، ہسپانوی پائلٹ ہلاکتازترین

June 03, 2024

لزبن(شِنہوا)پرتگال میں بیجا ائیر شو کے دوران دو ہوائی جہازوں کے ٹکرانے سے ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پرتگال کی ائیر فورس کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے پائلٹ کا تعلق سپین سے ہے جو ابیرئین پٹرول ٹیم یاک سٹار کا ممبر تھا جو فضائی کرتب دکھا رہا تھا۔

ائیرفورس کی ویب سائٹ کے مطابق یاک سٹار فضائئی کرتب دکھانے والی  ابیرئن فوج اورسول ہوا بازی کی تاریخ میں پہلی ٹیم ہے جو پرتگالی اور پسپانوی ہوا بازوں پر مشتمل ہے۔

حادثہ کے بعد بیجا ائیر شو کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا۔

ایک مقامی ٹی وی نیٹ ورک سی ایم ٹی وی کی طرف سے نشر کی گئی حادثے کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ چھ جہازوں کے گروپ میں سے ایک طیارہ عمودی طور پر گر کر تباہ ہوا جس سے زور دار دھماکہ ہوا، جبکہ دوسرا افقی طور پر زمین سے ٹکرا گیا۔