شی آن (شِنہوا) پرندوں کی نایاب نسل، کرسٹڈ آئی بیز کی عالمی آبادی 1981 میں سات سے بڑھ کر اس وقت 9ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے صوبائی جنگلات بیوروکے ڈائریکٹر دانگ شوآنگ رین نے پیر کو ایک پریس بریفنگ میں بتایاکہ پرندوں کی اس نسل کا رہاشی علاقہ 5 مربع کلومیٹر سے بڑھ کر تقریباً 16ہزار مربع کلومیٹر تک اور نایاب پرندوں کی موجودگی کا دائرہ بتدریج اس کے تاریخی علاقے تک پھیل گیا ہے۔
کرسٹڈ آئی بیز اپنی مشہور سرخ کرسٹ اور لمبی کالی چونچ کے ساتھ، ماضی میں مشرقی ایشیا اور روس کے سائبیریا میں وسیع پیمانے پر پایا جاتا تھا۔ خیال کیا جاتا تھا کہ چین میں یہ معدوم ہوگیا ہے تاہم 1981 میں شانشی کی یانگ شیان کاؤنٹی میں سات کرسٹڈ آئی بیز دیکھے گئے، یہ ایک ایسی دریافت تھی جس سے اس پرندے کی مصنوعی ماحول میں افزائش کی گئی اور اس کی نسل کو تحفظ دیا گیا۔دانگ نے بتایا کہ اس وقت تقریباً 7ہزارکرسٹڈ آئی بیز شانشی صوبے میں موجودہیں۔