بنکاک(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ پرامن ترقی کے راستے پر چلنے کااسٹریٹجک انتخاب ہم نے چینی عوام کے بنیادی مفاد میں کیا ہے۔
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پیک) کی سی ای او سمٹ سے جمعرات کو ایک تحریری تقریر میں چینی صدر نے کہا کہ کسی بھی چیز سے بڑھ کر ہم امن اور استحکام دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
صدر شی نے کہا کہ ہم تاریخ کی صحیح جانب مضبوطی سے کھڑے ہوں گے۔ ہم امن، ترقی، تعاون اور باہمی فائدے کے لیے پرعزم رہیں گے۔ عالمی امن اور ترقی کے تحفظ کے لیے اپنے ملک کی ترقی کی کوششوں جیسی جدوجہد کریں گے اور اپنی ترقی کے ذریعے عالمی امن اور ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کریں گے۔