• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پولینڈ کی ٹیم چین کے دورے میں تمغے اور دوستی دونوں حاصل کرنے کی خواہاں ہے، یونیورسٹی اسپورٹس یونینتازترین

July 26, 2023

وارسا (شِنہوا) پولینڈ کے  طلبا کی سب سے بڑی تنظیم کے سربراہ نے اپنے دورے سے قبل چین کی تنظیم اور چھنگ ڈو  یونیورسٹی گیمز  کے عزم کی تعریف کی ہے۔

یونیورسٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن (اے زیڈ ایس) کے صدر پروفیسر الوزی نواک نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ  ہمارے اور چھنگ ڈو کی  آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان بہترین اور حیرت انگیز تعاون موجود ہے اور ہم مضبوط تعاون کے حامل ہیں۔ ہمیں ہمارے سوالات کے جوابات مل رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ سب کچھ کامیابی سے ہو گا۔

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ ڈو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہیں گی۔

نواک نے کہا کہ  اے زیڈ ایس تقریباً40 ہزار اراکین اور 200 سے زائد یونیورسٹی کلبز سے وابستہ ہے۔ پولینڈ کی قومی ٹیم میں تیس فیصد ان کے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ پولینڈ کے نمائندے مختلف یونیورسٹیز یا اعلیٰ تعلیمی اداروں سے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 یونیورسٹیز کے 198 ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ کوچز، ٹیم لیڈرز اور فزیوتھراپسٹ بھی اس میں شامل ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں کھلاڑیوں کی عمر 20 سے 23 سال کے درمیان ہے۔

وارسا یونیورسٹی کے ریکٹر نواک نے کہا کہ وہ تمغوں کی توقع کر رہے ہیں اور ساتھ ہی چین اور پولینڈ کی یونیورسٹیز کے درمیان تعلیمی تبادلے اور تعاون کے مواقع بھی تلاش کر رہے ہیں۔