بالی ، انڈونیشیا (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے گروپ آف 20 کے سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں کی شریک حیات کی ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام انڈونیشیا کی خاتون اول ایری یانا جوکو ویدودو نے کیا تھا۔
انڈونیشیا ، بالی میں منعقدہ گروپ آف 20 کے سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں کی شریک حیات کی تقریب میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن کا دیگر رہنماؤں کی شریک حیات کے ساتھ گروپ فوٹو۔(شِنہوا)
انڈونیشیا ، بالی میں منعقدہ گروپ آف 20 کے سربراہی اجلاس میں شریک رہنماؤں کی شریک حیات کے ساتھ چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن دیگر رہنماؤں کی شریک حیات کے ساتھ بالی کی خصوصیات پر مبنی رقص سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔(شِنہوا)
تقریب میں آمد پر ایری یانا نے پھنگ کا گرم جوشی سے خیرمقدم کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پھنگ نے دیگر رہنماؤں کی شریک حیات کے ساتھ بالی کی خصوصیات پر مبنی رقص دیکھا اور اس سے لطف اندوز ہوئیں۔
انڈونیشیا ، بالی میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن، مقامی آلات موسیقی ، ملبوسات، بید سے تیار کردہ مصنوعات، کڑھائی اور ماحولیاتی پکوان کی نمائش دیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)
انڈونیشیا ، بالی میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن روایتی انڈونیشین دستکاری کے تیاری کے عمل کو دیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)