بالی، انڈونیشیا (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن نے انڈونیشین خاتون اول اریانا جوکو ویدودو سے ملاقات کی ہے۔
پھنگ کی آمد پر مقامی نوجوانوں نے انڈونیشیا کے روایتی موسیقی ساز گیملان سے خیرمقدمی دھن بجائی ۔ اریانا نے پھنگ کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویربنوائیں۔
انڈونیشیا، بالی میں انڈونیشیا کی خاتون اول اریانا جوکو ویدودو چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن کا گرم جوشی سے خیرمقدم کررہی ہیں۔(شِنہوا)
اریانا کے ساتھ پھنگ نے انڈونیشیا کی روایتی ثقافت اور فن کے ساتھ ساتھ دستکاری کی مصنوعات کی نمائش بھی دیکھی۔ روایتی ملبوسات پہنے مقامی لڑکیوں نے معزز مہمان کا استقبال بالی کے روایتی "پینڈیٹ رقص " سے کیا ۔ پھنگ نے ان کے ساتھ خوشگوار گفتگو کی اور بالی خصوصیات سے بنے ریشم کے کپڑوں کو عمدہ قرار دیا۔
انڈونیشیا، بالی میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن خوشبودارچائے پیتے ہو ئے انڈونیشیا کی خاتون اول اریانا جوکو ویدودو سے گفتگو کررہی ہیں۔(شِنہوا)
پھنگ اور اریانا نے خوشبودار چائے کا ذائقہ چکھا ، خاندانی زندگی پر بات چیت کی اور موسیقی سے لطف اندوز ہوئیں۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لئے اریانا کے جوش و جذبہ کی تعریف کی اور انہیں تپ دق اور ایچ آئی وی / ایڈز کے علاج اور روک تھام میں چین کی فعال پالیسیوں اور کامیابیوں بارے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ دونوں ممالک عوامی فلاح و بہبود میں تبادلے کو مضبوط بنائیں گے اور مشترکہ طور پر لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود کو فروغ دیں گے۔
روانگی سے قبل بالی میں انڈونیشیا کی ادیانا یونیورسٹی کے ٹورازم کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے طالب علموں نے چینی زبان میں انڈونیشین گیت بنگاوان سولو گایا۔ طالب علموں نے علاقائی لباس زیب تن رکھا تھا۔
انڈونیشیا، بالی میں چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوآن مقامی لڑکیوں سے گفتگو کررہی ہیں۔(شِنہوا)