نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کےوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیرکوبھارتی فضائیہ کےایئربیس پرپہلا مال بردارسی -295 طیارہ باضابطہ طور پر بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) میں شامل کیا۔
راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ درمیانےدرجے کے مال بردارہوائی جہاز کی شمولیت سے بھارتی فضائیہ کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔
بھارتی وزیردفاع نےکہا کہ دفاع اور ایروسپیس شعبےآنےوالےسالوں میں بھارت کو خود کفیل بنانے کے دو اہم ستون ہیں۔