• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پیرس اولمپکس2024، چینی شوٹرشینگ لی ہاؤ نےدوسرا طلائی تمغہ جیت لیاتازترین

July 29, 2024

شاتوہو، فرانس (شِنہوا) پیرس اولمپکس2024 میں مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل کے فائنل مقابلے میں چینی شوٹرشینگ لی ہاؤ نے پیر کو فتح حاصل کرتے ہوئے دوسرا طلائی تمغہ جیت لیا۔

   19 سالہ عالمی ریکارڈ ہولڈرشینگ لی ہاؤ نے ہفتہ کو 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں ہوانگ یوتھنگ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کرتے ہوئے 252.2 پوائنٹس کے ساتھ ایک نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا تھا۔

10 میٹر ایئر رائفل کے فائنل مقابلے میں سویڈن کے وکٹر لنڈگرین نے 251.4 پوائنٹس کے ساتھ چاندی جبکہ کروشیا کے میران ماریسک نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔