• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پیرس اولمپکس ویمنز بیڈمنٹن ڈبلزکے دونوں سیمی فائنل چینی کھلاڑیوں نے جیت لیےتازترین

August 02, 2024

پیرس(شِنہوا) چین کی کھلاڑیوں نے پیرس اولمپکس میں ویمنز بیڈمنٹن ڈبلزکے سیمی فائنلز میں حریف کھلاڑیوں کوشکست سے دوچار کردیا۔  ٹاپ سیڈ چھین چھنگ  چھین  اور جیا یی فان نے ملائیشیا کی تان پرلی اور تھینا مورالی دھرن کو تین سیٹ کے مقابلے میں 21-12، 18-21 اور 21-15 کے اسکور کے ساتھ شکست دی۔ دوسری چینی جوڑی لیو شینگ شو اور تان ننگ نے جاپان کی نامی ماتسویاما اور شیہارو شیدا کو 21-16، 21-19 سے سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ویمنز ڈبلز کا فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔