• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پیرس اولمپکس ،خواتین کے کشتی رانی کے 500 میٹرڈبل مقابلے میں چین نے طلائی تمغہ جیت لیاتازترین

August 10, 2024

پیرس(شِنہوا) پیرس اولمپکس2024 میں خواتین کے کشتی رانی کے 500 میٹرڈبل  فائنل مقابلے میں چین کی شوشی شیاؤ اور سن مینگیا نے اپنے ٹائٹل کاکامیاب دفاع کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔

چینی  جوڑی نے اولمپک میں 1منٹ اور 52.81 سیکنڈ کے  اپنے بہترین وقت کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا،یوکرین کی لیوڈمیلا لوزان اور اناستاسیا ریباچوک نے چاندی جبکہ کینیڈا کی سلوان میکنزی اور کیٹی ونسنٹ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔