• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پیرس اولمپکس اور پیرالمپکس 2024ء کے سرکاری ماسکوٹس کے طور پر فریجز کی رونمائیتازترین

November 15, 2022

پیرس(شِنہوا)پیرس 2024ء کے منتظمین نے آئندہ گرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس کے سرکاری ماسکوٹس کے طور ایک فریجز کیپ کی نقاب کشائی کی ہے۔

 

ماسکوٹس کی نقاب کشائی 2024ء میں اولمپکس گیمز کے افتتاح سے 600 دن قبل کی گئی ہے۔ اولمپکس اور پیرالمپکس گیمز دونوں ہی میں معمولی فرق کے ساتھ ایک ہی ڈیزائن کا استعمال کیا جائیگا۔

 

پیرس 2024ء کے صدر ٹونی ایسٹانگوئٹ نے کہا کہ اولمپکس اور پیرالمپکس کی تاریخ میں میسکوٹس کو ہمیشہ ایک خاص مقام حاصل رہا ہے ۔ یہ کھیلوں اور لوگوں کے درمیان جذباتی رشتہ قائم کرتے ہیں، جو اسٹیڈیمز اور اولمپک کے دیگر مقامات پر ماحول اور تہوار کا جذبہ پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

 

ماسکوٹس کی لائسنس یافتہ مصنوعات 15 نومبر سے پیرس 2024ء کے آفیشل اسٹور پر دستیاب ہوں گی۔