بیجنگ(شِنہوا)کھیلوں کے شائقین افراد کو پیرس اولمپک گیمز 2024ء کے ٹکٹ خریدنے کیلئے رواں ہفتے ہونیوالی قرعہ اندازی میں شرکت کرنا پڑے گی۔
پیرس 2024ء کے منتظمین نے جمعرات سے 31 جنوری 2023ء تک ٹکٹ خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے آن لائن عوامی قرعہ اندازی شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
منتظمین نے اولمپک ٹکٹنگ ویب سائٹ پر لکھا کہ صرف قرعہ اندازی سے منتخب ہونے والے ہی ٹکٹ خرید سکیں گے لہٰذا اگر آپ ایسا چاہتے ہیں تو صرف ایک ہی آپشن ہے سائن اپ! ۔
قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے شائقین کو 15 فروری 2023 کو میک یور گیمز پیک کی فروخت کھلنے پر اپنی خریداری کیلئے 48 گھنٹے کا ٹائم سلاٹ دیا جائیگا۔
دوسرا مرحلہ جس میں بنیادی طور پر ایک ٹکٹ کی فروخت شامل ہے مارچ سے مئی 2023ء تک اسی طرح کھلا رہے گا۔
آن لائن پلیٹ فارم پر گیمز کے تقریباً 1 کروڑ ٹکٹ اور پیرالمپکس کے 34 لاکھ ٹکٹ فروخت کیلئے دستیاب ہوں گے۔
اولمپک کی تاریخ میں پہلی بار تمام ٹکٹوں کی فروخت صرف آن لائن اور دنیا بھر میں قابل رسائی ہوگی۔