لیما(شِنہوا) پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایک مال بردارریل گاڑی کے مسافر بس کیساتھ تصادم میں کم ازکم 4 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔
ہائی وے پولیس سربراہ کے مطابق حادثہ وسطی پیرو کے محکمہ جونن کے تحٹ قصبہ لا اورویا میں مرکزی شاہراہ کے 156 کلومیٹرفاصلے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب بس کے ڈرائیور نے ریل گاڑی سے آگے نکلنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے افراد کو مرہ خانے پہنچا دیا گیا ہے، مرنے والے افراد کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں جبکہ کچھ تاحال بس میں ہی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں ہم نہیں نکال سکے ہیں۔
ٹرین کنڈکٹر کے مطابق ٹرین بس کے پچھلے حصے سے ٹکرائی لیکن قصور بس ڈرائیور کا تھا کیونکہ سگنل نظر آ رہے تھے اور ٹرین اپنی لائٹس آن کر کے چل رہی تھی۔
پولیس سربراہ کے مطابق مال بردار ٹرین میں کم از کم بریک مارجن 100 میٹر ہے۔