• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پیرو ، حملے میں 7 پولیس اہلکار ہلاکتازترین

February 12, 2023

لیما (شِنہوا) پیرو کی قومی  پولیس (پی این پی) نے بتایا  ہے کہ ان کے کم از کم سات پولیس افسران کو  دریاؤں کی وادی اپوریمک، اینی اورمانتارو (وریم) کے جنگلات کے علاقے میں  گھات لگا کر حملہ کرتے ہو ئے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پیرو کی قومی  پولیس نے ٹویٹ میں بتا یا  کہ ہمیں اپنے پولیس بھائیوں کے نقصان پر افسوس ہے۔یہ اہلکار  وریم میں نتا ویداد کے قصبے میں  پولیس کی گاڑی میں سفر کے دوران گھات کا نشا نہ بنے۔اس حملے میں  7 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ  ایک پولیس اہلکار زندہ بچ گیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ  کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ پیرو کے جنوب مشرقی صوبے لا کنونشن کے نتاویداد میں پیش آیا۔

پیرو کے نیوز نیٹ ورک ریڈیو پروگراماس ڈیل پیرو کے مطابق مرنے والوں میں خصوصی آپریشنز کے قومی  ڈائریکٹوریٹ کے ایجنٹس  اور نتاویداد پولیس  کے افسران بھی شامل ہیں۔

 مقامی اخبارلاریپبلیکا نے رپورٹ کیا کہ حملہ آوروں نے مبینہ طور پر ٹرک کے ڈرائیور پرگولی چلائی جس نے کنٹرول کھو دیا  اور پھر پیچھے بیٹھے  فوجیوں پر گولی چلائی گئی  ۔

اخبار نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو میں د کھا یا ہے کہ ایک سفید گاڑی سڑک کے کنارے الٹ گئی  جس میں گولیوں کے کئی سوراخ تھے جب کہ لاشیں سڑک پر پڑی تھیں۔