• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پیراگوئے کی حکومت تاریخ کی صحیح سمت کا انتخاب کرے:چینتازترین

March 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  پیراگوئے کی حکومت کو الفاظ سے کھیلنےاورابہام پیدا کرنے کی بجائے تاریخ کی صحیح سمت میں  کھڑے ہونے کا انتخاب کرنا چاہیے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے لِن جیان نے ان خیالات کا اظہار پیرکو باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ پینا نے پیراگوئے اور تائیوان کے درمیان 66 سالہ طویل "سفارتی تعلقات" کو مضبوط اور دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان تعلقات سے پیراگوئے اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ، کیونکہ پیراگوئے اب بھی چین کو سویابین برآمد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چینی مین لینڈ کا اٹوٹ انگ  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندہ ہے اور ایک چین بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی برادری کے مشترکہ اتفاق رائے میں وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ ایک اصول ہے۔