• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پیپلزلبریشن آرمی ایئر فورس کی جانب سے چائنہ ایئرشو میں آلات کی نمائشتازترین

November 08, 2022

گوانگ ژو(شِنہوا)  چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس نے گوانگ ڈونگ صوبے  کے شہر  ژوہائی میں 14ویں چائنہ ایئر شو میں ہوائی جہازوں، ڈرون اور میزائلوں  سمیت دیگر دفاعی ساز و سامان اور ہتھیاروں کی نمائش کی۔ منگل کو شروع ہونے والے ایئر شو میں پی ایل اے ایئر فورس کےجے ۔20اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں اوروائی یو۔20 ٹینکر طیاروں نے فضائی مظاہرے میں شرکت کی۔

اٹیک-2 ڈرون نے بھی ائیر شو میں فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ایئرشو میں ایچ ۔6کے بمبار اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایچ کیو۔9 بی  میزائلوں سمیت دیگر طیارے اور ہتھیار بھی پیش کیے گئے ہیں۔