بیجنگ(شِنہوا) پیپلز لبریشن آرمی کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ انتہائی چوکنا ہے ،اورتمام خطرات اور اشتعال انگیزیوں کے خلاف سخت جوابی اقدامات کرنے سمیت قومی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی مضبوطی کے ساتھ تحفظ کے لیے تیار ہے۔
کمانڈ کے ترجمان شی یی نے بدھ کو یہ بات امریکہ اور کینیڈا کے جنگی جہازوں کے آبنائے تائیوان سے ہوکر گزرنے پر تبصرہ کرتے ہوئےکہی۔
شی نے کہا کہ منگل کے روز امریکہ کے تباہ کن جنگی جہاز ہِگنس اور کینیڈا کے جنگی بحری جہاز وینکوور نے آبنائےتائیوان سے ہوتے ہوئے ایک سفر کیا اور اس کی کھلم کھلا تشہیر کی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ کمانڈ کے زیر اہتمام بحری اور فضائی افواج آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکہ اور کینیڈا کے فوجی جہازوں کی شروع سے آخر تک نزدیک سے پیچھا اور نگرانی کررہی تھیں۔