• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پیپلز لبریشن آرمی کے افسران اور فوجیوں کا جیانگ زیمن کی یاد میں منعقدہ اجلاس کے دوران شی جن پھنگ کے خطاب پرغورتازترین

December 07, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے افسران اور فوجیوں نے کامریڈ جیانگ زیمن کی یاد میں براہ راست نشرہونے والے اجلاس کو دیکھا  اور اس کو انہماک سے سنا۔

انہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ  کی تقریر کو غور سے سنا۔

پیپلز لبریشن آرمی کے افسروں اور سپاہیوں نے کہا کہ وہ کامریڈ شی جن پھنگ کی قیادت میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مستحکم  قیادت کو برقرار رکھنے اور عوام کی مسلح افواج کو عالمی معیار کی حامل افواج بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی احیائے نو کے عظیم مقصد میں کامریڈ جیانگ زیمن سمیت چینی کمیونسٹس کی کئی نسلوں کی لگن اور کوشش شامل ہے۔

پیپلز لبریشن آرمی کے افسروں اور سپاہیوں نے قومی تجدید  نو کے لیے تزویراتی تعاون فراہم کرنے اور عالمی امن اور ترقی میں مزید تعاون کے لیے جذبے اور حوصلہ کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا۔