بوآؤ، ہائی نان (شِنہوا) چین کے مرکزی بینک، پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) کے گورنر پھان گونگ شینگ نے ایشیائی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کوٹہ اصلاحات کے لیے مشترکہ کوشش کریں تاکہ آئی ایم ایف عالمی مالیاتی تحفظ کے ایک نیٹ ورک مرکزکے طور پراپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کر سکے۔
چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2024 کے موقع پر"ایشیا میں مالی تعاون کا استحکام" کے عنوان سے ذیلی فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز بینک آف چائنہ کے گورنرنے کہا کہ ایشیائی ممالک کوآئی ایم ایف کی کوٹہ اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے اور کوٹہ ایڈجسٹمنٹ کو جلد از جلد حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ عالمی معیشت خاص طور پر ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی آواز اور نمائندگی کوبڑھانے کے لیے ایشیائی ممالک کے مناسب کردارکو بہتر انداز میں پیش کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ایشیائی ممالک کوٹہ ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد رکھتے ہوئے جلد از جلد نئے کوٹہ فارمولے پر اتفاق رائے کے لیے زور دے سکتے ہیں اور یہ یقینی بنانا ہے کہ آئی ایم ایف ایک اصول پر مبنی ادارہ بنے جو حقیقی معنوں میں کثیرالجہتی پر عمل کرتا ہو۔