واشنگٹن (شِنہوا) امریکی محکمہ دفاع نے فوج میں جنسی زیادتیوں بارے مالی سال 2021 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی اور جنسی ہراسگی مستقل اور تباہ کن مسائل رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود 8 فیصد سے زائد خواتین اور تقریباً 1.5 فیصد مردوں نے سروے سے قبل کے برس میں کسی نہ کسی قسم کی ناپسندیدہ جنسی رابطے کا بتایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پینٹاگون کو جنسی زیادتیوں کی مجموعی طور پر 8 ہزار 866 شکایات موصول ہوئیں جو مالی سال 2020 میں موصول 7 ہزار 816 شکایات کی نسبت 1 ہزار 50 زائد ہے۔
امریکی فوج میں جنسی زیادتیوں کی شکایات میں مالی سال 2020 کی نسبت 25.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بحریہ میں 9.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ میرین کور اور فضائیہ میں بالترتیب 1.7 فیصد اور 2.4 فیصد اضافہ ہوا ۔
پینٹاگون نے کہا کہ وہ ضروری تبدیلیوں کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے ۔