• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پیداواری صلاحیت میں عدم توازن "زائد گنجائش" نہیں ہے، سابق چینی کاروباری مشیرتازترین

May 10, 2024

لندن (شِنہوا) چین کے سابق کاروباری مشیر اور سینئر کاروباری ماہر وو کی گانگ نے کہا ہے کہ ممالک کے درمیان پیداواری صلاحیت میں عدم توازن دراصل مسابقت میں جغرافیائی اختلاف ہے جسے "زائد گنجائش" کہنا گمراہ کن ہے۔

شِنہوا سے گفتگو میں برٹش چیمبرز آف کامرس میں چین کے سابق مشیر وو نے نئی توانائی گاڑیوں میں چین کی "زائد صلاحیت" سے متعلق حالیہ پروپیگنڈہ کے ردعمل میں کہا کہ عالمی نقطہ نگاہ سے الیکٹرک گاڑیوں میں "زائد گنجائش " نہیں ہورہی ہے۔

وو نے کہاکہ پیٹرول انجن والی گاڑیوں کا استعمال ترک کرنے کیلئےدنیا کو زیادہ سے زیادہ الیکٹرک گاڑیوں کی ضرورت ہے۔

وو برطانیہ میں مقیم چین-برطانیہ کاروباری ترقی اور شراکت داری کے بار میں ایک آزاد مشیر ہیں۔

جرمنی، میونخ میں منعقدہ بین الاقوامی موٹر شو 2023 میں لوگ لوگ ایم جی کے بوتھ پر سائبرسٹر گاڑی دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

وو نے کہا کہ مغربی ممالک میں سبسڈی میں کمی اور پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی ڈیڈ لائن پر حالیہ تبدیلی سے الیکٹرک گاڑیوں کی طلب متاثر ہوسکتی ہے۔

ستمبر 2023 میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ملک بھر میں نئی پیٹرول اور ڈیزل کاروں کی فروخت پابندی 2030 سے بڑھا کر 2035 کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وو نے کہاکہ چین کی ارزاں قیمت الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کی صلاحیت دنیا کو پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کا مرحلہ وار خاتمہ کرنے میں مدد دے سکتی اور یہ ٹیکس دہندگان کی سبسڈی کو بھی بچا سکتی ہے۔

انہوں نے تجویزدی کہ مزید چینی کمپنیوں کو تعاون گہرا کرنے کے علاوہ برطانیہ اور یورپی یونین ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کے پیداواری مرکز قائم کرنا چاہئے۔