• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاپوا نیو گنی کے ترقی کے سفر میں چین سب سے قابل بھروسہ شراکت دار ہوگا، چینی وزیرخارجہتازترین

April 22, 2024

پورٹ مورسبی (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاپوا نیو گنی میں ترقی کے سفر میں چین سب سے قابل بھروسہ شراکت دار بن جائے گا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات پاپوانیوگنی کے وزیر اعظم جیمز ماراپی سے ملاقات میں کہی۔

چینی وزیرخارجہ وانگ نےجیمز ماراپی کی چین سے متعلق مثبت اور دوستانہ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم نہ صرف کوویڈ 19 وبائی مرض کے دوران چین کا دورہ کرنے والے بحرالکاہل کے جزیرہ ملک کے واحد رہنما تھے بلکہ وبائی مرض کے بعد تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ سربراہ فورم برائے عالمی تعاون میں بحرالکاہل کے جزیرے کی نمائندگی کرنے والے اولین فرد بھی تھے۔

وانگ نے کہا کہ چین اور پاپوانیوگنی نے مسلسل اپنے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے جس سے دوطرفہ تعلقات کی سیاسی بنیاد مستحکم ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے اپنے باہمی مفید تعاون کو وسیع اور گہرا کیا جس سے ان کی قومی ترقی اور بحالی میں مسلسل پیشرفت ہوئی۔

چینی وزیر خارجہ نے  کہا کہ پاپوانیوگنی بڑی صلاحیت اور منفرد فوائد کے ساتھ اپنی ترقی اور احیاء کو تیز کر رہا ہے  جو ایک زیادہ خوشحال، خود مختار اور بااثر ملک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ چین ،پاپوانیوگنی کی ترقی کے عمل میں سب سے زیادہ قابل اعتماد شراکت دار بن جائے گا  جبکہ چین پاپوانیوگنی کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ معیشت اور تجارت، توانائی، فنانس، انفراسٹرکچر جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں ملکوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے۔

اس موقع پر پاپوانیوگنی کے وزیراعظم جیمزماراپی نے کہا کہ چین کی پاپوانیوگنی سمیت بحرالکاہل جزیرے کے دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے، انہوں نے چین کو ملک کے لئے ایک مخلص اور اچھا دوست قرار دیا۔

فائل فوٹو، پاپوا نیو گنی،  پورٹ مورسبی جنرل اسپتال میں نرسوں کے عالمی دن کے موقع پرچینی طبی ٹیم کی رکن یانگ چھانگ پاپوا نیو گنی کی ایک طبی کارکن کو کڑھائی کردہ پنکھا تحفے میں دی رہی ہے۔ (شِنہوا)

پاپوا نیوگنی کے وزیراعظم نے کہا کہ پاپوا نیو گنی ۔ چین دوطرفہ تعلقات کی جڑیں گہری ہوچکی ہیں جس میں وسیع شعبوں کا احاطہ کیا گیا اور اس کے مفید نتائج برآمد ہوئے ۔ چینی حکومت، عوام اور کاروباری اداروں نے پاپوا نیو گنی کی اقتصادی اور سماجی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

جیمزماراپی نے کہا کہ پاپوا نیوگنی اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے غیر متزلزل طریقے سے ایک چین اصول پر کاربند رہے گا اور ہر صورت چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر عملدرآمد کرے گا۔

اپنے دورے میں چینی وزیرخارجہ  وانگ یی نے پاپوا نیوگنی کے وزیر خارجہ جسٹن ٹکاچینکو سے بھی بات چیت کی جبکہ دونوں وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی تھی۔