سڈنی(شِنہوا) پاپوا نیو گنی کے مشرقی صوبے سیپک میں اراضی کے مبینہ تنازعہ پر تین دیہاتوں میں ہونے والے لڑائی جھگڑے کے واقعے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے۔
انگریزی اخبارنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، قتل، عصمت دری اور املاک کو جلانے کے واقعات انگورم کے علاقے میں تمارا، تمباری اور اگرومارا دیہاتوں میں پیش آئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو ان واقعات کا ذمہ دارٹھہرایا گیاہے، جس کے دوران سب سے پہلے 17 جولائی سے 18 جولائی تک تمارا میں لوگوں کو مارا گیا جس کے بعد تمباری میں ہلاکتیں ہوئیں۔
انگورم کے رکن پارلیمنٹ سالیو وائپو نے میڈیا کو بتایا کہ زمین کے تنازع پر لوگوں کوقتل اور املاک کو تباہ کیا گیا ہے۔