• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے سے بیجنگ کے 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رہائشی مستفیدتازترین

December 27, 2022

بیجنگ(شِنہوا) پانی کا رخ موڑنے کے ایک بڑے منصوبے سے بیجنگ کے 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رہائشی مستفید ہوئے ہیں۔

بیجنگ واٹر اتھارٹی کے مقامی آبی حکام نے منگل کے روز بتایا کہ جنوب سے شمال  پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے نے گزشتہ 8 سالوں میں ملک کے جنوب میں بڑے دریاؤں سے تقریباً 8 ارب40کروڑ کیوبک میٹر پانی کو ملکی دارالحکومت منتقل کیا ہے۔

2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد رہائشی رکھنے والا بیجنگ طویل عرصہ سے پانی کی کمی سے دوچار تھا۔ جنوب سے آنیوالا پانی شہر کیلئے پانی کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے۔

آج تک بیجنگ میں مجموعی طور پر 13 واٹر ورکس کو اس منصوبے سے پانی مل رہا ہے جس سے دارالحکومت میں پانی کی قلت جزوی طور پر دور ہو گئی ہے۔

حیاتیاتی ماحول کے لحاظ سے بیجنگ میں صحت مند آبی ذخائر کا تناسب بڑھ کر 87.2 فیصد ہو گیا ہے۔ شہر میں 2014ء کے بعد سے اب تک 44 نئے آبی راستے بنائے گئے ہیں جن کی مجموعی لمبائی 852 کلومیٹر ہے۔