• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پانچواں بیلٹ اینڈ روڈ ویمنز فورم چین میں شروع ہوگیاتازترین

December 07, 2023

سانیا (شِنہوا) خواتین کی ترقی اور ثقافتی تبادلوں کے حوالے سے  پانچواں بیلٹ اینڈ روڈ ویمنز فورم چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر سانیا میں جمعرات کو شروع ہوگیا۔ "شی پاور: ایک خوبصورت زندگی  کی مشترکہ تعمیر اوراشتراک" کے عنوان سے جمعہ تک جاری رہنے والے اس فورم میں تقریباً400 شرکاء شریک ہیں جن میں چین میں تعینات سفارتی ایلچی اور کاروباری نمائندے شامل ہیں۔

تقریب میں یوتھ لیڈر شپ فورم اور تھیمڈ فورمز کا انعقاد کیا جارہا ہے جو خواتین کے تبادلوں اور تعاون، سائنس ٹیکنالوجی کی اختراع وترقی، صنفی مساوات اور بیلٹ اینڈ روڈ میں شریک ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں پر مرکوز ہیں۔ چائنہ پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ریسرچ سنٹر کے سربراہ ہی دان کے مطابق چین نے ایک ایسا قانونی نظام قائم کیا ہے جو خواتین کے حقوق اور مفادات کا مکمل تحفظ کرتا ہے، جس میں 100 سے زائد قوانین اور ضوابط شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی خواتین کے تعلیمی معیارکے ساتھ ساتھ  ان کی سیاسی اور معاشی حالت میں بہتری آئی ہے۔