• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پانچ عرب ممالک کا امریکی صدر کی غزہ میں جنگ بندی تجویز پر مثبت انداز میں کام کرنے پر زورتازترین

June 04, 2024

قاہرہ(شِنہوا)مصر،قطر،اردن،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت پانچ عرب ممالک کے وزرائے خار جہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی ضمانت دینے اور علاقے میں امداد کی مناسب فراہمی کیلئے امریکی صدر کی پیش کی جانیوالی جنگ بندی کی تجویز پر سنجیدگی اور مثبت طریقے سے کام کرنے پر زور دیا ہے۔

 پانچوں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا  ہے کہ ہم نے مصر ،قطر اور امریکہ  کی ثالثی کی کوششوں میں ہونیوالی پیشرفت پر تبادلہ خیا ل کیا ہے جو مستقل جنگ بندی کی طرف لے جائیں گی،یرغمالیوں اور قیدیوں کو رہائی اورغزہ میں مناسب امداد کے داخلے میں معاون ہوں گی۔

مصری وازارت خارجہ کے بیان کے مطابق اردن، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے نے ثالثی کی کوششوں کیلئے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

وزراء نے غزہ میں جارحیت بند کرنے ، وہاں پیدا ہونیوالے انسانی بحران کے خاتمے،بے گھر افراد کی اپنے گھروں کو واپسی اور غزہ کے علاقے سے قابض  اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا  کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دو ریاستی حل کا حصول ہی پورے خطے کے لیے سلامتی اور امن کے حصول کا واحد راستہ ہے ، اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کو واضح ٹائم لائنز اور پابند ضمانتوں کے ساتھ نافذ کرنا ہو گا۔