• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستانی طلبا کے لئے چینی یونیورسٹی کی جانب سے ای کامرس ترببت فراہمیتازترین

December 01, 2022

لان ژو (شِنہوا) نیٹ ورک کے دوسرے سرے سے تالیوں کی گو نج  میں وو وین ینگ اپنے کمپیوٹر کے سامنے موجود لیکچر شروع کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔ ان کی گزشتہ کلاسوں کے برعکس اس بار ان کے طالب علم پاکستانی ہیں۔

چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں واقع لان ژو ریسورسز اینڈ انوائرنمنٹ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے اسکول آف دی فنانس اینڈ ٹریڈنگ کی استانی وو وین ینگ ان دنوں پاکستانی طالب علموں کو صارفین کے رویہ بارے کورس آن لائن پڑھارہی ہیں۔ 

وو نے کہا کہ پاکستانی طلباء بہت پرجوش ہیں اور چینی کاروباری ماڈلز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ کورس موثر ہو گا اور طالب علم مارکیٹنگ سیکھ سکتے ہیں۔ میں کلاس میں ای کامرس پلیٹ فارمز بارے میں بہت سے طریقوں پر آگاہی دیتی ہوں، اس میں علی بابا اور ایمیزون پلیٹ فارمز پر کاروبار کو چلانے با رے معلومات شا مل ہیں اور انہیں لائیو اسٹریمنگ مارکیٹنگ بارے متعارف کروانا ہے جو چین بھر میں فروخت کا ایک مروجہ طریقہ کار ہے۔  ان کے علاوہ  تقریباً 20 ساتھی بھی آن لائن کورسزمیں حصہ لیں گے۔

اسکول کے سربراہ ژانگ وو کے مطابق حال ہی میں یونیورسٹی اور سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے چین پاکستان سرحد پار ای کامرس ٹیلنٹ کی تربیت اور بین الاقوامی تبادلے اور تعاون بارے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ چینی فریق کی ذمہ داری سرحد پار ای کامرس پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے بنیادی نصاب تیار کرنا اور بورڈ کے تحت اداروں کے طلباء کے لئے ای کامرس تربیتی کورسز فراہم کرنا ہے۔

 

چین۔ پاکستان  سرحد پار ای کامرس ہنر کی تربیت  اور بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون بارے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد۔(شِنہوا)

 

لان ژو میں یونیورسٹی کے صدر ژینگ شاؤژونگ نے کہا کہ اس تعاون سے پاکستانی طلباء کو چینی کاروبار بارے جاننے اور ای کامرس پلیٹ فارمز سے اپنی خود روزگار صلاحیتیں بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

ژینگ کی رائے میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں پاکستان سمیت بین الاقوامی صلاحیت کے حامل اعلیٰ معیار کے سرحد پار ای کامرس ٹیلنٹ کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔

ملکر کام کرنے سے یونیورسٹی ان کے لئے ای کامرس آپریشنز کا تازہ ترین ماڈل متعارف کراسکتی ہے. اس کے علاوہ یہ کوششیں مستقبل میں چین اور پاکستان کے درمیان زیادہ جامع بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔

سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹرمسرور احمد شیخ نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ یہ معاہدہ بیلٹ اینڈ روڈ کے تناظر میں پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعاون کی علامت ہے۔ وہ پاکستانی طلبا کو ای کامرس اور سرحد پار تجارت کی تیاری کےلئے چینی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔