• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستانی طالب علم کی چین کے شہر تیان جن میں تفریحتازترین

July 27, 2024

تیان جن(شِنہوا) کروز جہاز کے عرشے پر سب سے آگے کھڑے اور موبائل فون تھامے پاکستانی طالب علم اورنگزیب نے طویل انتظار کے بعد "تیان جن آئی" کی مسلسل تصاویر اس بےقراری کے ساتھ اتارتے رہے کہ کہیں یہ منظر آنکھوں سے اوجھل نہ ہوجائے۔ اورنگزیب نے اس بارے میں بہت ہی پرجوش انداز میں بتایا کہ انہوں نے اسے ویڈیو میں دیکھا تھا لیکن یہ منظر اپنی آنکھوں سے دیکھنا واقعی حیرات انگیز ہے۔

موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوتے ہی اورنگزیب زیادہ انتظار نہ کرسکے اور شہر کی تفریح پر نکل پڑے ان کا پہلا پڑاؤ تیان جن کے تاریخی مقام کو دیکھنے کے لئے دریائے ہائی ہی سے کروزبحری جہاز پر سوار ہونا تھا۔ اورنگزیب نے کہا کہ چین میں سٹی واک کی مقبولیت دلچسپ ہے سوشل میڈیا اس مہم جوئی کو شیئر کرنا آسان اور لطف اندوز بنادیتا ہے اور مجھے دلچسپ مناظر اور تفصیلات پر مختصر سفری ویڈیوز عکس بند کرنا بہت پسند اس باروہ دریائے ہائی ہی کے ساتھ گھومنے اور تیان جن میں موسم گرما کی زندگی کی کھوج کا ارادہ رکھتے ہیں۔

نان کائی یونیورسٹی کے کالج آف انوائرمنٹل سائنس اینڈ انجینئرنگ سے ڈاکٹریٹ ڈگری کے طالب علم اورنگزیب جب پہلی بار 2018 میں چین آئے تو وہ یہاں کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں رکھتے تھے تاہم وہ چین کو جاننے کے خواہشمند تھے۔ گزشتہ 6 برس میں اورنگزیب نے چین کے 20 سے زائد شہروں کا دورہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں سفر کرنا اور نئی جگہیں تلاش کرنا پسند ہے وہ خود ایک نئی ثقافت میں ڈوبنے اور اپنے افق کو وسیع کرنے کے موقع کی سمت راغب ہوئے۔

چین کے شمالی بندرگاہی شہر تیاجن میں موسم گرما شروع ہوتے ہی سیاحتی سیزن عروج پر پہنچ جاتا ہے۔  ہائی ہی کروز جہازمسلسل نئی ترغیبات کا اعلان کرتا ہے جس سے سیاح لازمی اس کا دورہ کرتے ہیں۔

تیان جن آئی فیرس وھیل، جن وان اسکوائر، بائی آن پل اور عرشے سے دریائے ہائی کے مناظر سے لطف اندوز ہونے کے بعد اورنگزیب کیبن لوٹ گئے جہاں ایک خوشگوار دھن نے ان کا استقبال کیا۔ اس کروزبحری جہاز پر موسیقی اپنی ایک بھرپور کشش رکھتی ہے۔  صوبہ ہیبے سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح ژاؤ یی بو نے بتایا کہ  موسیقی کچھ ثقافتی تجربات پیش کرکے مناظرکی خوبصورتی کو چار چاند لگادیتی ہے۔

جب سیاحوں نے اپنے فون کی فلیش لائٹیں کھول دیں تو اسٹیج پر موجود گلوکار نے دلجمعی  سے گیت گایا وقفے وقفے سے آنے والی روشنیاں کیبن کو منور کررہی تھیں۔ اورنگزیب پہلی بار کسی کروز جہاز پر اس طرح کے کنسرٹ میں شریک تھے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کروزبحری جہاز پر سفر شاندار تھا۔ فضا، موسیقی اور دلکش مناظر کے ساتھ دریا پر سفر آرام دہ اور پرسکون محسوس ہوا۔

تیان جن جنلو ہائی ہی کروز کمپنی لمیٹڈ کے مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے وزیر ہی چھیویو نے بتایا کہ ہائی ہی کروز نے "کروز ود کیٹرنگ" اور "کروز ود پرفارمنس" جیسی ترغیبات پیش کی ہیں۔ کروز ٹرمینل پر کھانے پینے اور تفریحی خدمات دستیاب ہیں اور سیاحوں کے تجربات بہتر بنانے کے لئے دریائے ہائی ہی کا نشیبی راستہ کھول دیا گیا ہے۔

رواں موسم گرما میں تیان جن میں دس سیریز پر مشتمل 150 سے زائد اہم ثقافتی اور سیاحتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں "ہائی ہی ریور نائٹ لائف فیسٹیول"، "ڈونگ جیانگ بے بیچ کیمپنگ سیزن"، "کلچرل سینٹر لیک سائیڈ کنسرٹ" اور کنسرٹ، میوزیکل، ڈراموں اور ٹاک شوز سمیت تقریباََ 500 فنون کے مظاہرے شامل ہیں۔ نئی ترغیبات  اور نئی کاروباری اشکال کے کے ابھرنے کے ساتھ  ساتھ تیان جن میں موسم گرما کی سیاحت مقبول ہورہی ہے۔

دریائے ہائی ہی کے کنارے واقع استور ہوٹل اب سیاحوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔ اورنگزیب تیان جن کی ثقافت اور تاریخ کا مطالعہ کرنے کے لئے سیاحوں کے ساتھ استور ہوٹل عجائب گھر میں داخل ہوئے۔

پاکستانی طالب علم اورنگزیب چینی شہر تیان جن کی سیر کے لیے کروز بحری جہاز پر جاتے ہوئے تیان جن میں رات کے مناظر کیمرے میں قید کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

استور ہوٹل عجائب گھر گائیڈ ڈونگ گائی جی نے بتایا میوزیم 700 مربع میٹر پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں تقریبا 3 ہزار نوادرات ہیں جو ماضی کی عکاسی کرتے ہیں چاہے وہ مہمان خانے کی میز اور کرسی ہو یا ریستوران میں چاقو اور کانٹا یہ سب تاریخی آثار ہیں۔

استور ہوٹل 1863 میں قائم ہوا تھا کہ یہ کسی زمانے میں اس وقت کی بااثر شخصیات اور اندرون و بیرون ملک کی مشہور شخصیات کے اجتماع کا مرکز ہوتا تھا۔ اورنگزیب نے کہا کہ استور ہوٹل واقعی بہت اچھا ہے. یہ بات ناقابل یقین لگتی ہے کہ یہ 1863 سے قائم ہے! یہ ایک یادگار تجربہ ہے جو مجھے تیان جن کی تاریخ اور ثقافت کا احساس دلاتا ہے۔ وہ اگلی بار اپنے دوستوں کو یہاں لانا چاہیں گے۔

استور ہوٹل کی جنرل منیجر گو جیا نے بتایا کہ رواں موسم گرما کی تعطیلات میں ہم عجائب گھر میں رات کے دورے، ڈرامے پیش کرنے اور کنسرٹ جیسی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کریں گے۔ اس وقت ریزرویشن اور معلومات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اورنگزیب کو بتایا کہ ہوٹل کے اطراف چہل قدمی کرنا بھی ایک اچھا انتخاب ہے۔ یہاں جی فانگ نارتھ روڈ اور فائیو ایونیو جیسے سیاحتی مقامات موجود ہیں جنہیں "مختلف ممالک کے فن تعمیر کی نمائش" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جیسے جیسے "چائنہ ٹریول" مقبولیت حاصل کررہا ہے غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد چین سفر کرنے اور مقامی تجربہ حاصل کرنے آرہی ہے۔ قومی امیگریشن انتظامیہ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سال کی پہلی ششماہی کے دوران 1 کروڑ 46 لاکھ 35 ہزار غیرملکی مختلف بندرگاہوں کے راستے چین میں داخل ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 152.7 زائد ہے۔  توقع کی جارہی ہے کہ رواں سال کی دوسری ششماہی میں چین آنے والے غیر ملکیوں کا جوش و خروش بڑھے گا۔

اورنگزیب نے کہا کہ یہ سیاحت کے لئے ایک مثبت رجحان ہے جو کھوج اور ثقافتی کی حوصلہ افزائی کرتا اور لوگ زیادہ مقامی تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کی رائے میں چین کا ہر شہر د مناظر کا حامل ہے۔