• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

فلسطینی وزیر اعظم کا اقوام متحدہ سے مشرق وسطیٰ میں نیا امن اقدام پیش کرنے کا مطالبہتازترین

December 03, 2022

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تنازعہ ختم کرنے کیلئے مشرق وسطیٰ میں ایک نیا امن اقدام پیش کرے۔

اشتیہ نے ان خیالات کا اظہار یو این اکنامک اینڈ سوشل کمیشن فار ویسٹ ایشیا(ای ایس سی ڈبلیو اے) کی جانب سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس کے دوران کیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے اراکین پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت حاصل کرنے کیلئے فلسطین کی درخواست کی حمایت کریں، اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطین میں عام انتخابات کی اجازت دے اور فلسطینیوں کے خلاف کیے گئے جرائم پر اسرائیل سے جواب طلبی کریں۔

فلسطینی 1967ء میں اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے شانہ بشانہ ایک آزاد ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں مغربی کنارہ اور غزہ کی پٹی بھی شامل ہے اور اس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

منگل کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی دو ریاستی حل کی توثیق کی تھی۔