کابل(شِنہوا)پاکستان سے گزشتہ دو دنوں کے دوران تقریباً 600 افغان مہاجرین وطن واپس لوٹے ہیں۔
افغانستان کی مہاجرین اور وطن واپسی کے امور کی وزارت نے بدھ کو کہا کہ پاکستان میں برسوں کے قیام کے بعد گزشتہ دو دنوں میں کل 579 افغان مہاجرین واپس آئے ہیں جن میں سے گزشتہ پیر کو 343 افراد اور منگل کو 236 افراد کا ایک گروپ وطن واپس لوٹا۔
25 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین پاکستان میں اور اتنی ہی تعداد ایران میں مقیم ہے۔
بیان کے مطابق افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے ایران سے 54 ہزار سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی اطلاع دی تھی۔