• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان سے تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایرانی صدرتازترین

March 06, 2024

تہران (شِنہوا) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ایران ۔ پاکستان تعلقات اور تبادلوں میں مزید بہتری کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایران کے ایوانِ صدر کی ویب سائٹ پر شائع شدہ ایک بیان کے مطابق رئیسی نے یہ بات پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی جس میں انہوں نے شہباز شریف کو دوسری مدت کے لئے پاکستانی وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ایران۔ پاکستان تعلقات گہرے تاریخی اور ثقافتی رشتوں اور مشترکہ اقدار پر منحصر ہیں۔ ایران دوست اور برادر ملک پاکستان سے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی روابط اور تعلقات کی سطح میں بہتری کا خیرمقدم کرتا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد پر ایرانی صدر رئیسی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے عزم اور حکومتی عہدیداروں کی مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے درمیان گہری دوستی کے رشتے پر انحصار کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی مختلف صلاحیتیں بروئے کار لانے  کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔