کابل (شِنہوا) افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین و وطن واپسی امور کے مطابق پیر کو 5ہزار500 سے زائد افغان مہاجرین اپنے آبائی ملک واپس آئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کل 5ہزار640 مہاجرین پاکستان سے طورخم اور اسپن بولدک کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے پیر کو افغانستان واپس آئے اور یہ کہ واپس آنے والوں کو ضروری امداد فراہم کی گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ اسی طرح پیر کو3ہزار سے زائد افغان مہاجرین ایران سے واپس آئے۔
اطلاعات کے مطابق25لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں اور اتنی ہی تعداد ایران میں ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ دو ماہ کے دوران 4لاکھ سے زائد افغان مہاجرین اپنے وطن واپس آچکے ہیں۔