• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان سے مزید 800 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس پہنچ گئےتازترین

June 07, 2024

کابل(شِنہوا) پاکستان سے مزید 800 سے زائد افغان مہاجرین گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے۔

 افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین ووطن واپسی امور نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر ایک بیان میں بتایا کہ جمعرات کو طورخم اور اسپن بولدک کے کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے 800 سے زائد مہاجرین پاکستان سے واپس آئے۔

اس سے قبل وزارت نے منگل کو بتایا تھا کہ پڑوسی ممالک سے 300 سے زائد افغان مہاجر خاندان واپس پہنچے ہیں۔ 10 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین،جن میں سے زیادہ ترغیر قانونی تارکین ہیں، پاکستان اور ایران کے پڑوسی ممالک سے گزشتہ نومبرسے وطن واپس آ چکے ہیں۔