• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان سے دو روزکے دوران 900 سے زائد مہاجرین وطن واپس آئے:افغان وزارتتازترین

May 31, 2024

کابل(شِنہوا) پاکستان سے گزشتہ دو روزکے دوران 900 سے زائد افغان مہاجرین وطن واپس آئے ہیں۔ افغان وزارت برائے مہاجرین ووطن واپسی نے جمعہ کوایک بیان میں بتایا کہ مہاجرین طورخم اور اسپن بولدک کے سرحدی کراسنگ پوائنٹس کے ذریعے واپس آئے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کی جانب سے کراسنگ پوائنٹس پر واپس آنے والے خاندانوں کو عارضی پناہ گاہوں اور دیگر ضروری امداد سمیت سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ افغانستان کی نگراں حکومت  نے بیرون ملک مقیم افغان تارکین سے وطن واپس آنے اور اپنے جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو میں حصہ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان  وزارت کے مطابق گزشتہ سال 21 مارچ سے رواں سال  19 مارچ تک 15 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پڑوسی ممالک پاکستان اور ایران سے واپس آچکے ہیں۔