• Dublin, United States
  • |
  • May, 5th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان پائیدار ترقی کیلئے چین اور جی ڈی آئی اراکین کے ساتھ تعاون بڑھائے گا، وزیراعظمتازترین

September 20, 2023

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) پر عملدرآمد کے لئے چین اور گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈیویلپمنٹ اینی شیٹو (جی ڈی آئی) کے دیگر ارکان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کاکڑ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر جی ڈی آئی تعاون کے نتائج پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ نوول کرونا وائرس ، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی کے بحرانوں کی وجہ سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی جانب پیشرفت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

کاکڑ نے خوراک کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری، صنعت کاری کی دیکھ بھال کے نظام اور ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے سمیت پانچ اہم شعبوں میں اقدامات کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جی ڈی آئی کی حمایت کرتا ہے اور اس کے نفاذ میں حاصل کردہ سنگ میل کو سراہتا ہے۔

انہوں نے  اس بات پر زور دیا  کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے اہم ذریعہ ہیں۔

وزیر اعظم نے ترقیاتی عمل کی تمام سطح پر  مناسب مالی اعانت کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی جبکہ چین کی جانب سے جی ڈی آئی کے نفاذ کے لئے وقف 10 ارب امریکی ڈالرز کے ایک اور فنڈ کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔