• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان نے 75 افغان قیدی رہا کر دیئےتازترین

August 30, 2023

کابل (شِنہوا) پاکستان نے 75 افغان قیدیوں کو رہا کرکے وطن واپس بھیج دیا ہے۔ انہیں طورخم سرحد سے افغانستان بھیجا گیا۔

افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "باختر" کے مطابق اب تک پاکستان نے جیلوں میں قید تقریباً 2 ہزار 516 افغانیوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کیا ہے۔

چند ہفتے قبل وزارت نے بتایا تھا کہ 52 افغان قیدی پاکستانی جیلوں سے رہا ہو کر وطن واپس آچکے ہیں۔