• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں سی پیک کے تحت کوئلے سے چلنے والے پاورپلانٹ نے کام شروع کردیاتازترین

February 06, 2023

اسلام آباد(شِنہوا) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کے تحت تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن منصوبے کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر کمرشل آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس منصوبے کے سربراہ مینگ ڈونگ ہائی نے شِنہوا کو بتایا کہ 1ہزار320میگاواٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت کا حامل یہ پلانٹ پاکستان کے نیشنل گرڈ کو سالانہ تقریباً 9 ارب کلو واٹ گھنٹے صاف بجلی فراہم کرے گا،جس سے  ملک میں تقریباً 40 لاکھ مقامی خاندانوں کی توانائی کی طلب کو پورا کیا جائے گا۔

مینگ نے کہا کہ یہ توانائی کی لاگت میں کمی، توانائی کے ڈھانچے کو بہتر بنانے، توانائی کی درآمدات میں بحران کے خاتمے اور پاکستان کی انرجی سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ سندھ کے صحرائے تھر میں واقع، تھر کول بلاک-I کول الیکٹرسٹی انٹیگریشن پراجیکٹ کی 2019 میں تعمیر شروع کی گئی تھی۔ اس میں  دو الگ الگ 660 میگا واٹ ہائی پیرامیٹر سپر کریٹیکل تھرمل پاور جنریٹنگ یونٹس کے ساتھ78لاکھ ٹن لگنائٹ کی سالانہ پیداوار کے ساتھ اوپن پٹ کوئلے کی کان اور کوئلے سے چلنے والا پاور اسٹیشن شامل ہے۔

یہ شنگھائی الیکٹرک گروپ کی طرف سے آزادانہ طور پر تیار، تعمیر اورچلایا جانے والا پہلا  بیرون ملک تھرمل پاور جنریشن کا منصوبہ ہے۔