• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 72 نئے کیسز رپورٹتازترین

September 20, 2022

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 72 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں عالمی وباء کے مثبت نتائج کی شرح 0.54 فیصد پر موجود ہے۔

وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ نئے کیسز 13 ہزار 311 نمونہ جات کی تشخیصی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔

وزارت کی جانب سے جاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ نئے کیسز کے ساتھ ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71 ہزار 894 ہو گئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کے 105 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کےبعد صحت یاب ہونیوالے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 36 ہزار 170 ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ملک میں نوول کرونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر30 ہزار 607 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

صوبہ سندھ 5 لاکھ 94 ہزار 19 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے اب تک عالمی وباء کے 5 لاکھ 22 ہزار 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔