• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 290 نئے کیسز رپورٹتازترین

August 27, 2022

اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 290 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ یہ نئے کیسز 13 ہزار 439 نمونہ جات کے تشخیصی معائنہ کے بعد سامنےآئے ہیں۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئے انفیکشنز کے بعد ملک بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 183 ہو گئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء سے متاثرہ 372 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 28 ہزار 517 ہو گئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 571 ہو گئی ہے۔

سندھ 5 لاکھ 93 ہزار147 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب سے اب تک عالمی وباء کے 5 لاکھ 20 ہزار 571 کیسز سامنے آئے ہیں۔