• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 270 نئے کیسز کا اندارج ، 3 مزید امواتتازترین

August 28, 2022

اسلام آباد (شِںہوا) وزارت صحت نے اتوار کو بتایا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نوول کرونا وائرس کے 270 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے۔

تازہ اضافے کے بعد ملک میں اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 68 ہزار 53 4ہوگئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے باعث اس مرض سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 30 ہزار 574 ہوگئی ہے۔

ہفتے کو ملک بھر میں 16 ہزار 871 ٹیسٹ ہوئے جس میں مثبت شرح 1.60 فیصد رہی۔

اس وقت 118 مریضوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔