اسلام آباد(شِنہوا)پاکستان میں گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے 242 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں جس کے بعد ملک میں عالمی وباء کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار537 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے جمعہ کے روز بتایا کہ نئے کیسز 13 ہزار 455 نمونہ جات کی تشخیصی جانچ کے بعد سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران نوول کرونا وائرس سے متاثرہ 449 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں صحت یاب ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 30 ہزار 608 ہو گئی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ گزشتہ روز نوول کرونا وائرس کے باعث 4 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں، پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 586 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں زیرعلاج 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔