پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 118 نئے کیسز اور 3 مزید اموات رپورٹتازترین
September 14, 2022
اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 118 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کیسز کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 71ہزار413 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 3 اموات کے بعد ملک میں نوول کرونا وائرس سے مجموعی طور پر 30 ہزار 603 افراد جاں بحق ہوئےہیں۔
منگل کے روز پاکستان بھر میں 16 ہزار 973 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد رہی۔