• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں نوول کرونا وائرس کے 117 نئے کیسز رپورٹتازترین

September 15, 2022

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ18 ہزار 785  تشخیصی ٹیسٹ کیے جانے بعد ہی ان نئے کیسز کا پتہ چلا ہے ۔

وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطا بق نئے کیسز کے ساتھ ملک میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر15 لاکھ 71 ہزار 530 ہو گئی ہے۔

وزارت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 279 افراد اس عالمی وبائی مرض سے صحتیاب ہوئے  ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 35 ہزار 388 ہوگئی ہے۔

وزارت نے بتایا کہ ملک میں نوول کرونا وائرس سے مجموعی طورپر 30 ہزار 604 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے ۔

ملک کا جنوبی صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں 5 لاکھ 93 ہزارکیسز867 ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ اس کے بعد مشرقی صوبہ پنجاب ہے جہاں اب تک 5 لاکھ 21 ہزار917 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔