• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

پاکستان میں کورونا وائرس جے این ۔1 قسم کے 4 کیسز کی تصدیقتازترین

January 09, 2024

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں کورونا وائرس کے ذیلی قسم جے این۔1 کے چار کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ تمام مریضوں میں نئے قسم کے وائرس کی معمولی علامات پائی گئیں ہیں اور یہ مریض بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہوئے ہیں۔نگران وزیر قومی صحت ندیم جان نے بیان میں کہا کہ "صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر طریقہ کار موجود ہے۔وزیر کے مطابق بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز پاکستان صحت کے عالمی قوانین پر عمل درآمد کر رہی ہے۔